گوجرانوالہ چیمبر الیکشن :ون یونٹی گروپ کے قائدین کا دورہ نوشہرہ ورکاں
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے انتخابات کے سلسلے میں ون یونٹی گروپ کے قائدین اور امیدوار وں نے اخلاق احمد بٹ کی قیادت میں نوشہرہ ورکاں کا دورہ کیا،
راجپوت رائس ملز پر راشد محمود خاور،صدیق فارمیسی پر اقبال صدیق سدھو، امین منج صدر مرکزی انجمن تاجراں، جنرل سیکرٹری شاکر چودھری اور کامران اولکھ ایڈووکیٹ کی قیادت میں چیمبر ممبران نے قائدین کا استقبال کیا۔ مرکزی تقریب ڈیرہ سیٹھ آفتاب احمد پر حاجی مدثر قیوم ناہرا کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے صدر علی ہمایوں بٹ، ملک ظہیر الحق، رانا شہزاد حفیظ، عثمان یوسف، شیخ عاصم اشفاق، شیخ شعیب، فاروق ورک اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments