17 فوڈ پوائنٹس کو 3لاکھ 55ہزار روپے جرمانہ ،مضر صحت اشیاتلف
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ضلع بھر میں 159 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 17 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 55 ہزار 500 روپے جرمانے عائد کئے ۔
اس دوران 60 لٹر دودھ، 23.5 کلو گرام کھلے مصالحہ جات اور 4.65 کلو گرام ممنوعہ اشیا تلف کر دی گئیں جبکہ 5 لٹر خراب خوردنی تیل اور 0.5 کلو گرام مختلف غیر معیاری غذائی اشیا بھی موقع پر تلف کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments