منڈی بہاؤالدین :محکمہ انہار کا ہیڈ کلرک رشوت لیتے گرفتار
منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر)منڈی بہاؤالدین میں اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ انہار کے ہیڈ کلرک کو مبینہ طور پر 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کلرک پر سرکاری رہائش گاہ کرا یہ پر دینے کے معاملے میں شہری سے 20 ہزار روپے مبینہ رشوت طلب کرنے کا الزام تھا۔ شکایت موصول ہونے پر اینٹی کرپشن حکام نے مجسٹریٹ کی نگرانی میں ٹریپ ریڈ کا اہتمام کیا،ملزم سے نشان زدہ کرنسی نوٹ برآمد کر لئے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments