گورنر پنجاب سے جماعت اہلسنت کے ڈویژنل امیر فیصل ندیم کیلانی کی ملاقات

گورنر پنجاب سے جماعت اہلسنت کے  ڈویژنل امیر فیصل ندیم کیلانی کی ملاقات

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے جماعت اہلسنت کے ڈویژنل امیر علامہ قاری فیصل ندیم کیلانی نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔

اس دورن گورنر سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ علما ومشائخ نے ہمیشہ ملک وقوم کی سربلندی کیلئے اہم کردار اداکیا ہے ۔علما کو چا ہیے کہ وہ اتحادامت کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کارلائیں کیونکہ اسوقت عالم اسلام مسائل سے دوچار ہے ۔ علامہ قاری فیصل ندیم کیلانی نے گورنر پنجاب کے جذبات کو سراہا اور بتایا کہ جماعت اہلسنت نفرتوں کو ختم کرکے پیار محبت اور مسلمانان عالم میں اخوت پیداکرنے کیلئے کوشاں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...