پاہڑیانوالی :دیرینہ تنازع پر ڈنڈوں سے حملہ، ایک شخص زخمی
پھالیہ(نامہ نگار)تھانہ پاہڑیانوالی کی حدود سکنہ دوتھڑ کے قریب دیرینہ تنازع اور سابق جھگڑے کی بنا پر مسلح افراد نے حملہ کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق مظہر اقبال ،بھائیوں مدثر اقبال اور عمر فاروق کے ہمراہ فصلیں دیکھنے جا رہا تھا کہ بنگلہ نہر کے قریب مسلح افراد عمر ،ظفر اقبال ،صابر حسین، مہدی خان اور دیگر نے ان پر حملہ کر دیا، لوہے کے راڈ لگنے سے مدثر اقبال بے ہوش ہو کر گر پڑا جبکہ دیگر ملزموں نے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوائی فائرنگ و دھمکیاں دیتے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments