معاون خصوصی وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم شعیب مرزا کا دورہ اقبال لائبریری
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم پنجاب شعیب مرزا نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق کے ہمراہ اقبال لائبریری، پیرس روڈ اور اربن ری جنریشن آف اقبال روڈ (اقبال منزل) منصوبے کا دورہ کیا۔
اقبال لائبریری کا تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے بعد حال میں ہی افتتاح کیا گیا ۔ انہوں نے لائبریری میں سٹوڈنٹس سے گفتگو کی اور دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ شعیب مرزا نے اربن ری جنریشن آف اقبال روڈ (اقبال منزل) منصوبے کا بھی جائزہ لیا اور معاون خصوصی کو منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments