رکن صوبائی اسمبلی مدد علی شاہ کا پٹرول ریلیف سہولت ڈیسک کا معائنہ

 رکن صوبائی اسمبلی مدد علی شاہ کا پٹرول  ریلیف سہولت ڈیسک کا معائنہ

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )رکن صوبائی اسمبلی مدد علی شاہ نے اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کے ہمراہ لالہ موسیٰ کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کے تحت قائم سہولت ڈیسک کا معائنہ کیا۔

انہوں نے رجسٹریشن کے عمل، شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سبسڈی کے تحت پٹرول کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ عملے کو شہریوں کی رہنمائی اور رجسٹریشن کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...