نوشہرہ ورکاں:فیکٹری کی چھت گر گئی، 2 مز دور شدید زخمی
ریسکیو 1122 کے اہلکار وں نے سیف اللہ اور مبشر حسین کو ہسپتال منتقل کر دیا
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ،نمائندہ دنیا )بدورتہ میں فیکٹری کی چھت گرنے سے 2 مزدور زخمی ہوگئے ۔ نواحی گاؤں بدورتہ میں علی رضا پی وی سی پیلنگ بنانے والی فیکٹری کی چھت اچانک گر گئی جس سے 2مزدور ملبے تلے دب گئے ۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں مزدوروں کو ملبے سے نکالا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا ، زخمی مزدوروں کی شناخت 28 سالہ سیف اﷲ سکنہ حاصل پور اور 35 سالہ مبشر حسین سکنہ بہاولپور کے نام سے ہوئی ،مشین کی آڑ ہونے کے باعث کنکریٹ کی چھت کا ملبہ مزدوروں پر براہ راست نہیں گرا جس سے وہ بڑے نقصان سے محفوظ رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments