نوشہرہ ورکاں :وارنٹ کی تعمیل کے دوران مزاحمت،عدالتی بیلف کا ساتھی زخمی
نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر )عدالتی وارنٹ کی تعمیل کے دوران مزاحمت، بیلف کا ساتھی زخمی ہو گیا ۔
موضع اولکھ بھائیکے میں عدالتی وارنٹ کی تعمیل کے دوران مزاحمت پر سول کورٹ نوشہرہ ورکاں کے بیلف آصف سہیل کی درخواست پر پولیس نے آصف اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،مزاحمت کے دوران بیلف کے ساتھی محمد ارسلان کے ٹخنے پر چوٹ آئی، تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments