پنجاب یونیورسٹی اور سول ڈیفنس کی ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مشقیں
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے احکامات پر پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس اور سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سیمینار اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مشقوں کا مظاہرہ کیا گیا۔
تقریب میں طلبہ، اساتذہ، سول ڈیفنس رضاکاروں اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔تقریب میں کمشنر گوجرانوالہ محمد علی بطور مہمان خصوصی تھے ۔مشقوں کے دوران عمارت منہدم ہونے کے بعد ملبے تلے پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے ، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور آگ لگنے کی صورت میں فوری کارروائی کا مظاہرہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments