پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کا جینا محال کردیا :رہنما پیپلزپارٹی
ڈسکہ(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمارانا فاروق اشرف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کا جینا محال کردیا ہے ۔
غریب کادرد صرف پیپلزپارٹی ہی محسوس کرتی ہے ،نئے صوبے عوام کی مرضی کے بغیر نہیں بن سکتے ،اتفاق رائے کے بغیر کوئی بھی فیصلہ کرنا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا اس وقت غریب اور پسہ ہوا طبقہ مہنگائی کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments