یوسی ملکہ ،نادرا اور پٹوار دفتر تک راستہ تعمیر نہ ہوسکا
با ربار نشاندہی کے با وجود مسئلہ جوں کا توں ،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
گلیانہ (نامہ نگار)حکومتیں بدلیں، ایم این اے اور ایم پی اے تبدیل ہوئے ، کئی ادوار گزر گئے مگر یونین کونسل ملکہ، نادرا دفتر ملکہ اور پٹوار دفتر ملکہ تک جانے والا اہم راستہ تعمیر نہ ہو سکا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ دفاتر میں روزانہ بڑی تعداد میں شہری ضروری سرکاری امور کے سلسلہ میں آتے ہیں لیکن مناسب سڑک اور راستہ نہ ہونے کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، بالخصوص بارش کے موسم میں صورتحال مزید دشوار ہو جاتی ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس بنیادی مسئلے کی نشاندہی متعدد مرتبہ کی جا چکی ہے لیکن آج تک عملی طور پر اس سڑک کی تعمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔ شہریوں نے حکومتِ وقت اور متعلقہ منتخب نمائندگان سے مطالبہ کیا ہے کہ اہم عوامی مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے یونین کونسل ملکہ، نادرا دفتر اور پٹوار دفتر تک جانے والی سڑک کی تعمیر کا کام شروع کرایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments