ڈسکہ :مختلف وارداتوں میں رکشہ موٹر سائیکل ، زیورات چوری

ڈسکہ :مختلف وارداتوں میں رکشہ  موٹر سائیکل ، زیورات چوری

منڈیکی گورائیہ ،ڈسکہ(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ڈسکہ میں چوروں کا راج شہری لٹنے لگے ،

 تھانہ موترہ کے علاقہ جامکے چیمہ کے افتخار چیمہ کے ڈیرے سے نامعلوم چور موٹر سائیکل نمبریBJM-8-9344،تھانہ سٹی کے علاقہ سول ہسپتال ڈسکہ سے نامعلوم چور محمد عامر کا رکشہ چاند گاڑی بغیر نمبر ،تھانہ سٹی کے علاقہ پسررور ڈ سے زاہد اقبال کے کارخانہ سے نامعلوم چور 8 بریکر 200ایمپیر،3 ہیمبر ڈائی مالیتی 2لاکھ44ہزار رو پے ،چونگی نمبر8ڈسکہ سے یاسمین پروین کے بیوٹی پارلر سے نامعلوم چورتالے توڑ کر 50ہزار رو پے ،دو طلائی انگوٹھیاں زنانہ،3 پارلر مشین،میک اپ کا سامان مالیتی 1لاکھ50ہزار رو پے چرا کر لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...