ڈسکہ:پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال،اشیا خورونوش کی من مانی قیمتیں

ڈسکہ:پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر  فعال،اشیا خورونوش کی من مانی قیمتیں

ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر اورگردو نواح میں دکانداروں کی من مانیاں ، اشیائے خوردونوش کے منہ مانگے دام وصول کیے جانے لگے ، شہری مہنگائی کے ہاتھوں شدید پریشان، پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال جبکہ انتظامیہ تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

ڈسکہ شہر اور گردو نواح میں روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دکاندار اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں جبکہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مو ثر کارروائیاں دکھائی نہیں دے رہیں۔شہریوں نے ضلعی و تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بازاروں میں موثر نگرانی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...