سیالکوٹ:پو لیس مقابلے کے دوران ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک
پسرور کے علاقہ بینی سلہریاں کا رہائشی شاہ زمان ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ 45 سالہ ملزم ہلاک ہو گیا ۔ سیالکوٹ روڈ کھوئی سٹاپ سے ابدالی روڈ نزد ممتاز ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ ،دوران ریڈ ملزموں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی، تحصیل پسرور کے علاقہ بینی سلہریاں کا رہائشی شاہ زمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر ملزم فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے علامہ اقبال ٹیچنگ میموریل ہسپتال منتقل کردیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments