سمبڑیال:مقدمات سے منحرف ہونے پر 4خواتین سمیت 6 افراد کیخلاف کارروا ئی
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )مدعیوں کے مقدمات سے منحرف ہونے پر 4خواتین سمیت 6ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ۔
تھانہ سمبڑیال میں درج مقدمہ جس میں ملزم کو قصور وار پا کر جیل بھیج دیا گیا بعدازاں مدعی مقدمہ نے ملزم کے حق میں بیان د ینے پر نازیہ پروین، دوسرے مقدمہ میں مدعیہ رفیعہ کوثر کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ تھانہ بیگووالہ میں بھی مدعی مقدمہ سے منحرف ہونے پر میاں بیوی محمد کاشف اورمدیحہ کاشف، دوسرے مقدمہ کے مدعیان ندیم اقبال ،فرزانہ کوثر کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments