حکمران یاد رکھیں اقتدار ہمیشہ قائم نہیں رہتا :رہنما پیپلز پارٹی
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پیپلز پارٹی ضلع چنیوٹ کے رہنما سید کلیم علی امیر نے مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کے رویے پر سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
اقتدار کے نشے میں دھت حکمران جس انداز میں پرامن احتجاج کرنے والوں کو للکار رہے ہیں ، حکمران شاید یہ بھول رہے ہیں کہ اقتدار کا سورج ہمیشہ ایک جگہ قائم نہیں رہتا اور کرسی کا غرور ہمیشہ خاک میں ملتا ہے۔ ،اقتدار آنی جانی شے ہے لیکن سیاسی اخلاقیات اور جمہوریت کی پاسداری ہی تاریخ میں باقی رہتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments