ڈسکہ اور نواح میں چوہوں کی بھرمار ،کاٹنے کے واقعات

ڈسکہ اور نواح میں چوہوں کی  بھرمار ،کاٹنے کے واقعات

ڈسکہ(نمائندہ دنیا )شہر اور نواحی علاقوں میں چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا، گلی محلوں میں چوہے سرعام دندنانے لگے جبکہ گھروں میں داخل ہو کر اشیا کو نقصان پہنچانے کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

شہریوں کے مطابق چوہوں کے کاٹنے کے واقعات بھی رونما ہونے لگے ہیں۔ سٹیڈیم روڈ پر مبینہ طور پر چوہوں نے ایک معذور شخص شہزاد احمد پر سوتے ہوئے حملہ کردیا اور اس کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا ۔  شہریوں کا کہنا ہے کہ چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے ،گلی محلوں، نالوں اور دیگر مقامات پر صفائی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...