ڈسکہ :نوسر باز خاتون نے محنت کش کو رکشہ سے محروم کردیا

 ڈسکہ :نوسر باز خاتون نے محنت کش کو رکشہ سے محروم کردیا

ڈسکہ(نامہ نگار ) نوسر باز خاتون نے محنت کش کو رکشہ سے محروم کردیا ۔ عظیم بٹ چنگ چی رکشہ کے ساتھ لاری اڈا پر کھڑا تھا کہ نامعلوم خاتون جس کے پاس بیگ تھے۔۔۔

 اس نے کہا کہ القادر سٹور محلہ اسلام آباد جانا ہے اور کرایہ طے کیا وہ سامان رکشہ میں رکھ کر گوجرانوالہ روڈ محلہ اسلام آباد چلا گیا القادر سٹور کے پاس خاتون نے رکنے کا اشارہ کیا اور گلی کے پاس اتر گئی کرایہ دیا اور کہا کہ سامان میرے گھر تک چھوڑ آؤ جب وہ خاتون کا سامان گھر چھوڑنے گیا اور واپس آیا تو دیکھا کہ رکشہ اور خاتون غائب تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...