حافظ آباد:گھریلو ناچاقی پر فائرنگ ، بیوی شدید زخمی ، ملزم فرار

حافظ آباد:گھریلو ناچاقی پر  فائرنگ ، بیوی شدید زخمی ، ملزم فرار

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )حافظ آباد کے قریب پیرے دا کوٹ میں گھریلو ناچاقی پرعلی رضا نے مبینہ طور پر بیوی پر فائرنگ کر دی، گولیاں خاتون کے سر، پیٹ اور ہاتھ پر لگیں جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی خاتون کو انتہائی تشویشناک حالت میں ٹراما سنٹر حافظ آباد منتقل کیا جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔فائرنگ کے بعد ملزم علی رضا فرار ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...