جلالپور جٹاں :غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی، ٹانڈہ روڈ پر پراپرٹی سیل
جلالپور جٹاں (نامہ نگار)غیر قانونی تعمیرات کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، ٹانڈہ روڈ پر پراپرٹی سیل کر دی گئی ۔
معزز ہائیکورٹ کے احکامات اور مقررہ قانونی طریقۂ کار کی تکمیل کے بعد ضلعی انتظامیہ گجرات نے بلڈنگ بائی لاز کی سنگین خلاف ورزی اور سرکاری خزانے کو بلڈنگ پلان فیس کی مد میں لاکھوں روپے کے نقصان کے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک پراپرٹی کو سیل کر دیا۔ریکارڈ کے مطابق مذکورہ پراپرٹی کیلئے صرف 17 مرلہ رقبہ کا بلڈنگ پلان غیر قانونی طور پر منظور کر ایا گیا تھا جبکہ موقع پر تقریباً 60مرلہ رقبہ پر تعمیرات کی گئیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments