کامونکے :زہریلی شراب پینے سے تیسرا دوست بھی چل بسا

کامونکے :زہریلی شراب پینے سے تیسرا دوست بھی چل بسا

شفیق اور سفیان کے بعد وسیم بھی زندگی کی بازی ہار گیا ، تینوں سپرد خاک

کامونکے (تحصیل رپورٹر )زہریلی شراب پینے سے دو دوستوں کے بعد تیسرا بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔تینوں دوستوں کی موت کے باعث علاقے میں سوگ کی فضا ہے ۔چار روز قبل شریف پورہ کے 45سالہ شفیق، 35سالہ سفیان اور 40 سالہ وسیم نے شراب کو مزید نشیلی بنانے کیلئے نشہ آور کیپسول ملا کر پی تھی جس کے کچھ دیر بعد حالت بگڑنے کے باعث انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔جہاں دوران علاج جمعہ کی رات شفیق اور ہفتہ کی صبح سفیان دم توڑ گیااور گزشتہ روز وسیم بھی زندگی کی بازی ہار گیا ۔تینوں کو مقامی قبرستان میں سپردِخاک کردیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...