تتلے عالی سے منشیات فروش گرفتار ، 2کلو چرس برآمد
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )تتلے عالی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، ایک اور منشیات فروش گرفتار، پونے دو کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ۔
سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل کی منشیات فروشوں کیخلاف مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ تتلے عالی بہرام فرید گجر کی زیر نگرانی اسسٹنٹ سب انسپکٹر راحت نواز نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش وقاص کو گرفتار کر لیا دوران تلاشی ملزم کے قبضہ سے 1720گرام چرس برآمد ہوئی جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments