کامونکے :لڑائی جھگڑوں میں خواتین سمیت 6افراد پر تشدد
کامونکے (تحصیل رپورٹر ) لڑائی جھگڑے کے واقعات میں تین خواتین سمیت 6افراد کو تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔نواحی گاؤں گورالہ کے ناصر اور شہزاد وغیرہ میں مقدمہ بازی چل رہی ہے ۔
گذشتہ روز شہزاد، بلال،عبد الرحمان، عرفان، شعیب، ندیم، ارسلان، اقبال اورسلطان نے گھر میں گھس کر ناصر اُسکی بھابھی زبیدہ،شازیہ اور زاہدہ بتول کو بدترین تشدد کرکے شدید زخمی کردیا۔ معمولی تنازع پرڈیرہ کریم بی بی کے سجاد اور شہباز کو فریاد، حسنین، ثقلین، عامر اور دو نامعلوم افراد نے ڈنڈوں اور اسلحہ کے بٹ مار کر شدید زخمی کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments