سیالکوٹ:صوبائی وزیر منشا اللہ بٹ کی جانب سے بیوٹیفکیشن پرا جیکٹ کا جائزہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت منشا اﷲ بٹ اور رکن صوبائی اسمبلی فیصل اکرام نے شہر میں جاری سٹی بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایم ڈی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی شاہد عباس نے صوبائی وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی کو شہر میں جاری منصوبوں، مختلف چوکوں کی تزئین و آرائش اور گرین بیلٹس کی بہتری کے حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بیوٹیفکیشن منصوبوں سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور شہریوں کو بہتر، صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول میسر آئے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments