تحریک انصاف آئین اورقانون کی بالا دستی کی داعی:رہنما

تحریک انصاف آئین اورقانون  کی بالا دستی کی داعی:رہنما

ڈسکہ(نامہ نگار )تحریک انصاف ڈسکہ کے نوجوان رہنما امان اﷲ گھمان ایڈووکیٹ ،راناسعد بابر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جمہوری جدوجہد کا راستہ روکنے کی خاطر جاری

انتقامی سیاسی کارروائیوں کے ازالہ کے بجائے الٹا تحریک انصاف کی قیادت کو معافی مانگنے کا کہنا جارہا ہے جو نہایت غیر منطقی اور نا انصافی پر مبنی ہے پارٹی قیادت اور کارکنوں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جس کی قوم سے معافی مانگنی پڑے ہم آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے داعی ہیں اور اس کاز کی خاطر بھرپور جدوجہد کررہے ہیں ۔حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...