ڈسکہ :مسجد میں طالبعلم سے بد فعلی کا ملزم حراست سے فرار

 ڈسکہ :مسجد میں طالبعلم سے بد فعلی کا ملزم حراست سے فرار

پولیس کی گاڑی پنکچر ہونے پر قاری تنویر کا نسٹیبل کی آنکھوں میں مٹی ڈال کر رفو چکر

موترہ(نامہ نگار ) ڈسکہ میں مسجد کے احاطہ میں بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنیوالا ملزم پولیس حراست سے فرارہوگیا۔ تھانہ سٹی ڈسکہ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس سے ملحقہ مسجد کا امام قاری تنویر حسین مجددی نے چند دن قبل بھروکے ڈسکہ کے واصف محی الدین کے مدرسے کے طالبعلم 13 سالہ بیٹے سے زیادتی کی کو شش کی تھی ۔ تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قاری تنویر حسین مجددی کو گرفتارکرلیا۔ گزشتہ رات تھانہ سٹی پولیس کے اہلکار قاری تنویر حسین کا پوٹینسی ٹیسٹ کر انے کیلئے سرکاری گاڑی نمبر ایس ٹی جی 1023سول ہسپتال ڈسکہ جارہے تھے کہ بنگلہ چوک میں ٹوٹی سڑک کی وجہ سے ٹائر پنکچر ہوگیا، کانسٹیبل فیصل رمضان ملزم کو لیکر گاڑی سے نیچے اترا تو اس نے جھک کر زمین سے مٹی اٹھاکرکانسٹیبل کی آنکھوں پر دے ماری جس کی وجہ سے اسے نظر آنا بند ہوگیا تو اسی دوران ملزم نے جھپٹا مار کرہتھکڑی چھین لی اور اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگیا۔سیالکوٹ سے نمائندہ دنیاکے مطابق ملزم ساتھی کیساتھ موٹر سائیکل پر فرار ہو ا ،تعاقب پر تیز رفتاری کے با عث دونوں ڈیوائیڈر سے ٹکراگئے جس سے قاری تنویر کی ٹانگ ٹوٹ گئی جسے گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہو گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...