گجرات ٹیکس بارکی ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست
گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر شہباز اختر ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری طاہر حسن بٹ نے چیئرمین ایف بی آر سے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی درخواست دیدی ۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو باضابطہ خط ارسال کیا گیا ہے جس میں ٹیکس ایئر 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کر انے کی آخری تاریخ 30 ستمبر سے بڑھا کر 31اکتوبر 2026کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ گجرات ٹیکس بار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایک ماہ کی توسیع سے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پریکٹیشنرز کو ریٹرنز درست اور مکمل طور پر جمع کر انے کا مناسب وقت مل سکے گا اور بہتر معیار کی ٹیکس کمپلائنس یقینی بنائی جا سکے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments