سیالکوٹ:سکول سے واپسی پر طالبہ کیساتھ چھیڑ خانی ، ملزم گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سکول سے واپس آتی 10سالہ طالبہ کو چھیڑنے والا ملز م پولیس کے شکنجے میں آ گیا۔سمبڑیال کے علاقہ سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی
جس میں اوباش ملزم سکول سے واپس آتی طالبہ کو زبردستی اٹھانے کی کوشش اورچھیڑخانی کرتا ہے جس سے طالبہ خوفزدہ ہو کر چیخ و پکار کرتے بھاگتی ہے ۔ اطلاع پر ایس ایچ او سمبڑیال انسپکٹر غازی میاں عبدالرزاق ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور سی سی ٹی وی کیمرے دیکھتے ہوئے ملزم گوہر عرف غوری تک پہنچ گئے اور حراست میں لے کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments