ملکی معیشت ٹریک پرآگئی،امن واستحکام نا گزیر :نصیر عباس
پی ٹی آئی والے ڈنڈے کی سیاست کررہے ،ملک انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا
گجرات(سٹی رپورٹر )مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے ایم این اے چودھری نصیرعباس سدھونے کہاہے کہ اﷲ تعالیٰ کے فضل وکرم اورقائدین میاں نوازشریف، میاں شہبازشریف کی ویژنری سوچ اورکاوشوں کے باعث ملکی معیشت ٹریک پرآگئی جسے برقراررکھنے اورآگے لیکرجانے کیلئے امن واستحکام کی اشد ضرورت ہے ،اگرملک کے اندربدامنی، سیاسی بے یقینی، سیاسی انتشاراورسڑکوں پرغل غپاڑہ ہو وہاں کیسے بیرونی سرمایہ کاری ہوگی،ہمیں نوجوانوں کوسڑکوں پرلانے کے بجائے انہیں جدید علوم سے آراستہ کرتے ہوئے وطن عزیز کے روشن مستقبل کیلئے اقدامات کرنے ہونگے ۔ ایک بیان میں نصیرعباس سدھو نے کہاکہ پی ٹی آئی والے ڈنڈے کی سیاست کررہے ہیں ہم کہتے ہیں کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دینے چاہئیں، انہیں ڈیجیٹل سکلز دینے چاہئیں، یہ دو مختلف سیاست کے نظریات ہیں، ایک ترقی کا نظریہ ہے اور ایک تشدد اور نفرت کا نظریہ ہے ،ملک اس طرح کی منفی، انتشاراورفساد کی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا، ہمیں اس وقت امن اوریکجہتی چاہیے ہمارے اردگرد جنگوں کے خطرات منڈلارہے ہیں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں سے خطے میں امن اور استحکام آیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments