تتلے عالی:دھان کی کٹائی شروع ،منڈیوں میں ڈھیر لگ گئے
بیوپاریوں کی آمد نہ ہونے پر مڈل مین سستے داموں خریدنے لگے ،کاشتکار پریشان
تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی میں دھان کی اقسام86اور1847کی کٹائی شروع ،منڈیوں میں ڈھیر لگ گئے ،بیوپاریوں کی آمد نہ ہونے پر مڈل مین سستے داموں خریداری کر رہے ہیں۔ تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں دھان کی باریک اقسام86اور1847کی کٹائی شروع ہو گئی جس پر چھوٹی بڑی منڈیوں میں اناج کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔دیگر علاقوں سے بیوپاری نہ آنے پر تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں مڈل مین مرضی کا ریٹ لگا رہے ہیں جس سے کاشتکار شدید پریشانی کا شکار ہیں۔تتلے عالی منڈی میں گزشتہ روز دھان کی قسم86 فی من3200سے 3350جبکہ دھان کی قسم1847فی من3300سے 3450روپے فروخت ہوئی ۔ریٹ کم ملنے پر کاشتکاروں میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ ریٹ میں خرچ بھی پو را نہیں ہو رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments