نجی تعلیمی اداروں کے حقوق کا تحفظ کرینگے :سعید چیمہ

 نجی تعلیمی اداروں کے حقوق کا تحفظ کرینگے :سعید چیمہ

بدعنوانی یا ذاتی مفاد کی سیاست کو برداشت نہیں کیا جائے گا:تقریب سے خطاب

ڈسکہ(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )نیشنل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام تقریب کالج روڈ ڈسکہ پر منعقد ہوئی، مرکزی صدر سعید چیمہ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری میاں کاشف، چیف ایڈوائزر ملک زاہد، نائب صدر سجاد ملہی ، ڈسٹرکٹ صدر خواتین ونگ طلعت عظمیٰ چیمہ ، نجی تعلیمی اداروں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ کوئی فرد اکیلا کچھ نہیں کر سکتا، کامیابی ہمیشہ اجتماعی کوشش، اتحاد اور باہمی تعاون سے حاصل ہوتی ہے تنظیم کے قیام کا بنیادی مقصد نجی تعلیمی اداروں سے وابستہ افراد کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا اور ان کے مسائل کو بہتر اور مو ثر انداز میں حل کرنا ہے ، ایسوسی ایشن نجی تعلیمی اداروں کے حقوق اور عزت و وقار کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریگی، کسی قسم کی بدعنوانی یا ذاتی مفاد کی سیاست کو برداشت نہیں کیا جائے گا بلکہ تمام فیصلے باہمی مشاورت اور اداروں کے وسیع تر مفاد میں کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...