حافظ آباد میں علما و مشائخ کونسل کا قیام ، حلف برداری
علما و مشائخ ملک و قوم اور ریاستی اداروں کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرینگے :چیئرمین
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں علما و مشائخ کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا مقصد ملک و قوم، ریاستی اداروں، نظریاتی سرحدوں اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ فرقہ واریت کے خاتمے ، امن و رواداری کے فروغ اور معاشرتی اصلاح کیلئے مؤثر کردار ادا کرنا ہے ۔ اس سلسلہ میں پریس کلب جناح ہال میں تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین علما و مشائخ ونگ، نیشنل پیس کونسل پاکستان پروفیسر ڈاکٹر پیر محمد اکرم چشتی نے کہا کہ علما و مشائخ ملک و قوم اور ریاستی اداروں کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریں گے ۔ تحفظ ختم نبوت، فرقہ واریت کے خاتمے اور ملکی امن و امان کے قیام کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔تقریب کے دوران سٹی حافظ آباد اور تحصیل حافظ آباد کی ضلعی تنظیموں کے عہدیدار وں نے حلف بھی اٹھایا۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments