ڈی سی کالونی کے مکینوں کی مایوسی ختم کرینگے :شعیب بٹ

ڈی سی کالونی کے مکینوں کی مایوسی ختم کرینگے :شعیب بٹ

جندران برادران نے الیکشن میں شعیب بٹ گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا

راہوالی(نمائندہ دنیا )ڈی سی کالونی الیکشن میں جندران برادران نے شعیب بٹ گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ امیدوار برائے صدر ڈی سی کالونی شعیب بٹ ،امیدوار برائے نائب صدر اسلم پرویز ملہی ،امیدوار برائے سیکرٹری امتیازاحمد ساہی نے جندران برادران کی جانب سے منعقدہ پاور شو کو ریفرنڈم قرار دیتے ہوئے وقار قیصر جندران کو امیدوار برائے ایگزیکٹو ممبر نامزد کردیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعیب بٹ ، اسلم پرویز ملہی ، امتیاز احمد ساہی نے کہا کہ ڈی سی کالونی سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ، رہائشیوں کی مایوسیوں کو ختم کرکے رونقیں بحال کرینگے ، ڈی سی کالونی میں پٹرول پمپ کی تعمیر،ڈسپنسری کا قیام ، سکیورٹی نظام کو بہتر بنانا ،تعمیر و ترقی ،رہائشیوں کی خوشحالی ہمارا ایجنڈا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق رجیم نے کالونی کو بیدردی سے لوٹا ،روڈ ز خستہ حالی کا شکار ہیں ،تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اندھیروں کو اجالوں میں بدل دیں گے ۔ ایکسٹینشن تھر ی کے معاملے کو بھی احسن طریقے سے حل کریں گے ، انویسٹرز حضرات و مکینوں کی جمع پونجی کو ضائع نہیں ہونے دینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...