صنعتی یونٹس کیخلاف کاروائیوں کے باوجود زہریلے دھویں کا اخراج، آلودگی میں اضافہ
کئی یونٹس سیل اور مسمار کرنے کے با وجود رات کے اوقات میں اندرون شہر اور گردونواح میں صورتحال ابتر ،ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کرنے چا ہئیں:شہری
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے 300 سے زائد یونٹس کیخلاف کارروائیوں کے باوجود گوجرانوالہ کو آلودگی اور زہریلے دھویں سے پاک نہ کیا جاسکا صنعتی یونٹس،بھٹیوں پر آلودہ دھواں خارج کرنے والے چمنی سسٹم بھی لگوانے کا دعویٰ محکمہ ماحولیات نے کیا لیکن رات کے اوقات بیشتر اندرون شہر اور گردونواح کے علاقوں میں ماحولیاتی آلودگی بڑھنے لگی۔ محکمہ ماحولیات گوجرانوالہ نے اعلیٰ حکام کو دی گئی رپورٹس میں اپنی کارکردگی ظاہر کی کہ آلودگی پھیلانے والے 44 یونٹس سیل کر د ئیے اور 25 کی بھٹیاں مسمار کردیں 40پائرو لائسزپلانٹس میں سے 19 کو سیل کردیا اور 10مسمار کردئیے جبکہ انسانی صحت کے تحفظ کیلئے بڑے شہر میں صرف981 کلو گرام پولی تھین بیگز ضبط کئے گئے ۔ محکمہ ماحولیات کی تمام کارکردگی اور کارروائیوں کے باوجود آلودگی پھیلانے والی بھٹیوں میں زہریلا دھویں کا اخراج بھی جاری اور پولی تھین بیگز کی فروخت بھی جاری ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے محکمہ تحفظ ماحولیات کو سخت اقدامات کرنے چا ہئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments