چھت سے چھلانگ لگانے والے ڈاکو کی ٹانگ ٹوٹ گئی

 چھت سے چھلانگ لگانے والے ڈاکو کی ٹانگ ٹوٹ گئی

ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب علی حسین کو پو لیس نے پکڑ کرہسپتال منتقل کر دیا

کامونکے (تحصیل رپورٹر )گرفتاری سے بچنے کیلئے چھت سے چھلانگ لگانے والے ڈاکو کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ ایمن آباد میں ڈکیتی کے مقدمہ نمبر992/2026 میں مطلوب حبیب پورہ کا علی حسین گزشتہ رات محلہ روڑی صاحب میں زیر تعمیر مکان میں موجود تھا کہ اطلاع ملنے پر اے ایس آئی سجاد حسین نے ٹیم کے ہمراہ گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا لیکن چھت سے چھلانگ لگاکر فرار ہونے کی کوشش میں علی حسین گر گیا جس کے نتیجے میں ٹانگ ٹوٹ گئی۔پولیس کے مطابق زخمی ملزم کے قبضے سے ساڑھے 32ہزار روپے مال مسروقہ برآمد کیا گیا ،علاج معالجہ کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...