فیصل آباد میں پینے کے پانی سے متعلق مسائل حل کرنے کیلئے 14 ارب 20 کروڑ کا منصوبہ

فیصل آباد میں پینے کے پانی سے متعلق مسائل حل کرنے کیلئے 14 ارب 20 کروڑ کا منصوبہ

جرمنی کی ایجنسی کے ایف ڈبلیو کے تعاون سے 4سالہ منصوبے کے تحت واٹر سپلائی نظام جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، 10 نئے ٹیوب ویل نصب کئے جائیں گے ،منصوبے کا 5 فیصد حصہ گرین ریزیلینس کیلئے مختص ہو گا

فیصل آباد (ذوالقرنین طاہر سے )شہر میں پینے کے پانی کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے 14 ارب 20 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہونے والے منصوبے کا لاہور میں پنجاب ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے ساتویں اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔فیصل آباد میں پینے کے پانی کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے 14 ارب 20 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے شروع ہونے والے منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر اجلاس میں غور کیا گیا۔ جرمنی کی ایجنسی کے ایف ڈبلیو کے تعاون سے چار سالہ منصوبے کے تحت شہر کے واٹر سپلائی نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔منصوبے کے تحت گلفشاں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی بحالی و اپ گریڈیشن کے علاوہ 10 نئے ٹیوب ویل نصب کئے جائیں گے ، جبکہ سمن آباد، بسم اللہ چوک اور گلشن کالونی میں بڑے واٹر ٹینکس بھی تعمیر کئے جائیں گے ۔ منصوبے میں پانی کی چوری اور ضیاع کی روک تھام کیلئے جدید مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب بھی شامل ہے ۔ منصوبے کی تکمیل سے فیصل آباد اور گردونواح کے لاکھوں شہریوں کو پینے کے پانی کی بہتر فراہمی ممکن ہوگی۔ پنجاب ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے ساتویں اجلاس میں منصوبے کاجائزہ لیا گیا، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل سمیت متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔منصوبے کی لاگت کا 5 فیصد حصہ گرین ریزیلینس کیلئے مختص کیا جائیگا محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبے کا مقصد شہر کے موجودہ واٹر سپلائی انفراسٹرکچر کو بحال کرنے کیساتھ ساتھ اسے مستقبل کی ضروریات کے مطابق جدید بنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...