ڈپٹی کمشنر خوشابنے شہریوں کے مسائل سنے ،محکموں کو احکامات صادر

 ڈپٹی کمشنر خوشابنے شہریوں کے  مسائل سنے ،محکموں کو احکامات صادر

خوشاب(نمائندہ دُنیا)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے شہریوں کے مسائل سنے اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات صادر کیے۔

 اس موقع پرممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان ،اے ڈی سی آر خرم حمید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام قاسم لالی اور درخواست گزار سائلین موجود تھے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرجہانزیب حسین لابر نے کہا کہ ڈی سی آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، شہری بلا جھجک اپنے مسائل بیان کریں اور سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...