سرجیکل سٹی کا خواب پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے : مراد ارشد

سرجیکل سٹی کا خواب پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے : مراد ارشد

انڈسٹری کی بہتری کیلئے ٹیم کے ساتھ مل کر بھرپور عملی اقدامات کریں گے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان سرجیکل ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی سالانہ جنرل اجلاس کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا اجلاس میں سابقہ عہدیدران کی نمایاں کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا اجلاس سے اتحاد فاؤنڈر گروپ کے رہنما شیخ ریاض الدین، گروپ لیڈر حسن یوسف باجوہ، موجودہ چیئرمین ذیشان طارق، نومنتخب چیئرمین میاں مراد ارشد،،خلیل الرحمٰن، محمد شمیم، اور سیکرٹری بہزاد نے اجلاس سے خطاب کیا اجلاس میں آئندہ کے لئے مختلف منصوبوں کی اجازت لی گئی۔

اجلاس سے نو منتخب چیئرمین مراد ارشد نے کہا ہے کہ وہ سیالکوٹ سرجیکل انڈسٹری کی بہتری کیلئے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر بھرپور عملی اقدامات کریں گے آر اینڈ ڈی پر توجہ کیساتھ سرجیکل سٹی کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ،اس موقع پرسابق چیئرمین سیالکوٹ ائیرپورٹ خواجہ خاور، صدر چیمبر احتشام گیلانی، قیصر بیگ، عامر حمید،خلیل الرحمٰن،جہانگیر رشید سمیت لیدر گارمنٹس،ساکر بال،سپورٹس گڈز،ملٹری بیجز، سیالکوٹ ڈرائی پورٹ، ای پی زیڈ کے عہدیدار اور اراکین بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...