کار اور موٹر سائیکل کا تصادم، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ کے نواحی علاقے چک نمبر 124 گ ب کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔۔۔
جبکہ کھرڑیانوالہ روڈ پر شیریں والا کے قریب رکشہ اور لوڈر رکشہ کے تصادم میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چک نمبر 124 گ ب کے قریب حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں موٹر سائیکل سوار 55 سالہ عابد اور 40 سالہ نامعلوم خاتون شامل ہیں، دونوں کا تعلق اوکاڑہ سے بتایا گیا ہے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیں۔ دوسرے حادثے میں زخمی ہونے والے 4 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments