حکمران اپنی عیاشیوں کیلئے بھی آئی ایم ایف سے مشورہ لے لیں :ڈاکٹر طارق
گجرات(سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے وفاقی وزیر خزانہ کے بیان پٹرول لیوی میں کمی یا خاتمے کے لیے آئی ایم ایف سے مشورہ کریں گے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں پربھی آئی ایم ایف سے کوئی مشورہ لے لے ، آئی ایم ایف کابہانہ ہے اصل میں یہ اشرافیہ کادھندہ ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم بی بی نے 11 ارب روپے کا جہازلیتے ہوئے آئی ایم ایف سے مشورہ کیا تھایوسف رضاگیلانی نے 9کروڑ روپے کی گاڑی لیتے ہوئے آئی ایم ایف سے مشورہ کیاتھا عوام کو ریلیف دینے کی بات آتی ہے تو حکمران طبقہ مشورے شروع کر دیتاہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments