عوام اور کارکنوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا :ناصر چیمہ
حقوق کے تحفظ و بحالی اور آئین کی پامالی کیخلاف آواز بلند کرنا جرم بن گیا
راہوالی (نمائندہ دنیا )رکن پنجاب اسمبلی چودھری ناصر چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں امن کی خو اہاں اورجمہوری نظام کی پاسدار جماعت ہے ، عوام کے حقوق کے تحفظ و بحالی اور آئین کی پامالی کے خلاف آواز بلند کرنا جرم بن چکا ہے ، آواز بلند کرنے والوں کے خلاف حکمران جماعت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ظلم و ستم کا نظام رائج کر ر کھا ہے اسکے باوجود بھی عوام اور کارکنوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکا انکے حوصلے بلند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر جماعت اور شہری کا بنیادی حق ہے رات کے اندھیرے میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے کارکنوں کی بلا جواز گرفتاریاں،پراپرٹی کو سیل کرنا،جسمانی تشدد،کنٹینر کھڑے کرکے راستے بند کرنا حق سے محروم کرنا اور چھیننا غیر جمہوری ہے جمہوری نظام کی بربادی اور پاسداری نہ کرنے والی قومیں ہمیشہ پیچھے رہ جاتی ہیں ترقی ان کا مقدر نہیں بنتی انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت نے ناقص پالیسیوں کی بنا پر ملک کو مسائلستان بنا دیا ہے اور خود بھی اسکے بھنور میں پھنس چکی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments