چراگاہ پر ناجائز قابضین کیخلاف کارروائی ، 34 افراد پر مقدمہ
پھالیہ میں سرکاری امور میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز
پھالیہ (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ اور پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے سرکاری اراضی بالخصوص چراگاہوں پر غیر قانونی قبضوں اور سرکاری امور میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا اس سلسلے میں چراگاہ پر مبینہ طور پر ناجائز قبضہ کرنے والے 34 افراد کے خلاف پہلی ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔ انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سرکاری زمینوں چراگاہوں قبرستانوں گڑھا کھاد پارکس سرکاری راستوں اور واگزار کرائی گئی اراضی پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی کاشت تعمیرات یا قبضے سے مکمل طور پر اجتناب کیا جائے انتظامیہ کے مطابق سرکاری ٹیموں PERA فورس یا ریونیو عملے کے سرکاری فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنے دھمکیاں دینے یا سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ متعلقہ قوانین کے تحت مقدمات بھی درج کئے جائیں گے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ اور PERA حکام نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی اور قانون کے مطابق گرفتاری و مقدمات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments