راہوالی :جگہ پر قبضہ کی کوشش روکنے پر خواتین پر تشدد
راہوالی (نمائندہ دنیا )جگہ پر قبضہ کی کوشش ، روکنے پر خواتین پر تشدد ، زیورات چھین لئے گئے ۔ محلہ اونچاٹبہ کی رہائشی صائمہ آصف نے اندراج مقدمہ میں موقفٖ اختیار کیا کہ۔۔۔
شام 5بجے کے قریب عارف عرف بھولا ہمارے گھر اور حویلی کے سامنے جگہ پر پر قبضہ کیلئے گیٹ لگانے کی کوشش کررہا تھا ، روکنے پر گالیاں دیں، اسی دوران مہران ،فضیلت زوجہ عارف ،سونیا زوجہ محسن ،آمنہ زوجہ مہران ،اقر دختر عارف آگئے اور زدکوب کرنا شروع کر دیا ، اسی اثنا میں صائمہ کی بہن سعدیہ اور بھائی عثمان آگئے ،عثمان کو بھی تشدد کانشانہ بنایا جبکہ سعدیہ سے طلائی چین اور لاکٹ جھپٹا مار کر کھینچ لیا،ملزم فرار ہو گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments