تتلے عالی:مسیحی قبرستان کی چار دیواری کی تعمیرشروع
تتلے عالی(نامہ نگار)اپنی مدد آپ کے تحت مسیحی قبرستان کی چار دیواری کی تعمیرشروع ہو گئی۔ گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کی تعمیر کے دوران 4سال قبل مسیحی قبرستان کی برلب سڑک دیوار مسمار کر دی گئی تھی۔۔۔
جبکہ مون سون میں سیم نالہ کے پانی سے دیگر دیواریں بھی زمین بوس ہو گئی تھیں، چار دیواری کی تعمیر کیلئے صوبائی وزیرا قلیتی امور نے 2سال قبل35لاکھ روپے فنڈز کا اعلان کیا تھا،حکومتی فنڈز مہیا نہ ہونے پر مسیحی برادری نے اپنی مد آپ کے تحت چار دیواری کی تعمیر شروع کر دی ۔جس کیلئے پاسٹر مرقس شریف کا کردار اہم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments