پنڈی بھٹیاں :ایک ہی رات میں7زر عی موٹر یں چوری

پنڈی بھٹیاں :ایک ہی رات میں7زر عی موٹر یں چوری

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)پولیس سرکل پنڈی بھٹیاں میں چور اور ڈاکو بے لگام ہوگئے ،مختلف وارداتوں میں شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے ،تھانہ کسیسے کی حدود میں پرانیکی گاؤں سے ایک ہی رات نامعلوم افراد نے 7 زرعی موٹریں اور ایک سولر انورٹر چرا لیا۔۔۔

جبکہ تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں میں سوتر والے گلہ میں قاری بلال کے گھر سے نامعلوم افرادنے ساڑھے تین تولے سونے کے زیورات چرا لئے ۔ تھانہ صدر کے گاؤں گڑھی گوندل میں رات کو 3 ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہوکر سابق بینک آفیسر ذولفقار گوندل کو پستول کا بٹ مار کر زخمی کردیا اور گھر میں موجود رقم لیکر فرار ہو گئے ۔ علاقہ میں بڑھتی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے جبکہ پولیس کسی بھی واردات کا سراغ نہ لگا سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...