گوجرہ :رکشے کی ٹکر سے زخمی 75 سالہ شخص بھی دم توڑ گیا

گوجرہ :رکشے کی ٹکر سے زخمی  75 سالہ شخص بھی دم توڑ گیا

گوجرہ (نمائندہ دنیا) رکشے کی ٹکر سے زخمی ہونے والا 75 سالہ شخص بھی دم توڑ گیا۔ محلہ شالیمار چوک، اعظم لیہ کا رہائشی 75 سالہ عبدالرحمن اپنی 70 سالہ اہلیہ ثریا بی بی کے ہمراہ عزیزوں سے ملنے گوجرہ آیا ہوا تھا۔

دونوں جھنگ روڈ پر پیدل سڑک عبور کر رہے تھے کہ تیز رفتار رکشے نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے ۔ ثریا بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ عبدالرحمن کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حالت تشویش ناک ہونے پر اسے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔اڈا بشیر آباد کے قریب تیز رفتار ڈالا رکشے سے ٹکرا گیا۔آصف اور سیف الرحمان حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...