ادویات مہنگی ، مریضوں کے لیے علاج مزید مشکل ہو گیا

ادویات مہنگی ، مریضوں کے لیے علاج مزید مشکل ہو گیا

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا) ایلوپیتھک، ہومیوپیتھک اور ہربل ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے مریضوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث سستا علاج بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے ،

جبکہ مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے زندگی گزارنا مزید مشکل ہو گیا ہے ۔شہریوں کے مطابق ذیابیطس، بلڈ پریشر، جگر، معدے ، آنکھوں، بخار اور جسمانی درد سمیت مختلف بیماریوں کی ادویات، حتیٰ کہ ہنگامی استعمال اور زندگی بچانے والی بعض ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ ان کا دعویٰ ہے کہ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافے کے باوجود مارکیٹ میں بعض ادویات 50 سے 70 فیصد تک مہنگی فروخت ہو رہی ہیں۔ خواتین کے مخصوص امراض کی ادویات کی قیمتیں دگنی ہونے سے ان کی خریداری بھی مشکل ہو گئی ہے ۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام اقسام کی معیاری اور تصدیق شدہ ادویات سستی کی جائیں اور رجسٹرڈ میڈیکل اسٹورز، ہومیوپیتھک اسٹورز اور ہربل دواخانوں پر ان کی دستیابی یقینی بنائی جائے ، تاکہ جعلی اور غیر مؤثر ادویات کی روک تھام ہو اور سستی ادویات ہر شہری کی پہنچ میں آ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...