پینسرہ :جھنگ روڈ پر ون ویلنگ عروج پر، ٹریفک وارڈنز ناکام
ویلرز فوری کارروائی کرتے ہوئے ملوث نوجوانوں کو گرفتار کیاجائے :شہری
پینسرہ (نمائندہ دنیا) جھنگ روڈ پر بڑے بائی پاس سے طاہر پورہ تک منچلے خطرناک انداز میں ون ویلنگ کرنے میں مصروف ہیں، جبکہ متعلقہ پولیس اور ٹریفک وارڈنز مبینہ طور پر ان کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ مصروف شاہراہ پر 125 سی سی موٹر سائیکلوں پر سوار نوجوان سنگل اور ڈبل سواری کی صورت میں کئی کئی کلومیٹر تک خطرناک انداز میں ون ویلنگ کرتے نظر آتے ہیں، جس سے کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آنے کا خدشہ ہے ۔شہریوں کے مطابق جھنگ روڈ پر بڑے بائی پاس سے میٹرو اسٹیشن کے آغاز تک ون ویلنگ کے باعث شہریوں کی جان و مال کو خطرات لاحق ہیں۔ بائی پاس پر تعینات ٹریفک وارڈنز اور تھانہ ایئرپورٹ کی پولیس نوجوانوں کی ان خطرناک سرگرمیوں کو روکنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ۔شہریوں نے متعلقہ پولیس افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ جھنگ روڈ پر ون ویلنگ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ، ملوث نوجوانوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے جائیں اور مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments