سیرتِ طیبہ زندگی کے ہر شعبے میں مشعلِ راہ: مقررین
محافلِ نعت دلوں میں محبتِ رسول ؐ اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ :پیر خالد و دیگر
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مرکزی بزم غوثیہ کے زیراہتمام 56ویں سالانہ آل پاکستان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا ،ثنا خوانانِ رسول ؐنے بارگاہِ رسالت مآب ؐمیں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کئے ۔ تقریب میں بذریعہ قرعہ اندازی دو خوش نصیبوں کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے ٹکٹ بھی د ئیے گئے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیر خالد سلطان اور سید محمد صفی اعظم نے کہا کہ محافلِ نعت کا انعقاد عشقِ رسول ؐکے فروغ، دینی و روحانی وابستگی کو مضبوط بنانے اور نئی نسل کے دلوں میں محبتِ رسول ؐ اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ، نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ؐکی سیرتِ طیبہ ہمارے لئے زندگی کے ہر شعبے میں مشعلِ راہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔اس موقع پر ایم پی اے وقار چیمہ ،بریگیڈئیر(ر)بابر علاؤ الدین،سابق ایم پی اے بیگم طلعت شو کت چیمہ،مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ،بابو شعیب ادریس،صدرملک محمد یوسف چاند،امتیاز اظہر باگڑی،صاحبزادہ سید ضیاء النور،پروفیسر ڈاکٹر آصف ہزاروی،صاحبزادہ کاشف چشتی،تسلیم احمد صابری،شہباز قمر آفریدی،احمد یار وڑائچ،نذیر احمد وڑائچ،میر محمد یوسف،محمد سلیم کھوکھر،شیخ محمد طارق،ڈی ایس پی اشفاق پہلوان،افتخار احمد بٹ،سیٹھ جمیل،پیر ساجد چشتی،ملک عثمان یوسف،قاضی اختیار علی قریشی ،عثمان عامر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments